health & FoodPakistan

تین سال پرانی سولنگ والی روڈ سے اینٹ چوری کے باعث روڈ میں 3 فٹ گہرا اور 50 فٹ لمبا گڑھا، فلاحی عوامی کونسل نے 2 ماہ میں حل کروا دیا

فیروزوالہ (این ایل آئی) عابد ٹاؤن چک 40 میں 3 سال پرانی سولنگ والی روڈ سے اینٹ چوری ہونے کے باعث روڈ میں 3 فٹ گہرا اور 50 فٹ لمبا گڑھا پڑ گیا تھا جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔مقامی لوگوں کی شکایات پر فلاحی عوامی کونسل عابد ٹاؤن نے نوٹس لیا اور عوام سے وعدہ کیا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو جلد حل کیا جائے گا۔الحمدللہ فلاحی عوامی کونسل عابد ٹاؤن نے اپنے وعدے کے مطابق صرف 2 ماہ کے قلیل عرصہ میں اس گڑھے کو مکمل طور پر پُر کر کے راستہ کو ہموار کروا دیا ہے۔اس اقدام پر اہل علاقہ نے فلاحی عوامی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کونسل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی دوست کونسل ہے۔

جواب دیں