Pakistan
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید
شمشاد اختر کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔ترجمان

ٹانک(این ایل آئی)ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید ہوگئے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شمشاد اختر کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔ترجمان کے مطابق شمشاد اختر دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تمام ملازمین نے شمشاد اختر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔