ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان

لاہور(این ایل آئی)ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کی جانب سے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے نہ کھیلنے پر بنگلادیش کو شامل کیے جانے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کو پاکستان کے متبادل کے طور پر ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے موجودہ صورتحال میں ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔شیڈول کے مطابق ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگی جبکہ ایونٹ کا فائنل 5 نومبر کو ہوگا۔ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں میزبان بھارت کے علاوہ ملائیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، چین اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے برانز اور گولڈ میڈل میچ 5 نومبر کو کھیلے جائیں گے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے میچز یا ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ اے ایچ ایف نے پاکستان کی درخواست قبول نہیں کی تھی۔