PakistanPolitics

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے: ذرائع

تحریک انصاف نے لانگ مارچ ختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(این ایل آئی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں تاہم علامہ ناصر عباس نے محمود اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں پیشرفت سے آگاہ کیا، محمود اچکزئی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد لانگ مارچ ملتوی یا معاہدہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے علامہ ناصر کو ہدایت کی کہ کسی بھی رہنماکی بانی سے ملاقات کے بعد پیش رفت کی جائے،اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹا جائے،علامہ ناصر،اسدقیصر ، بیرسٹر گوہر سمیت کسی کی بھی بانی سے ملاقات کرائی جائے ۔ذرائع کا کہناہے کہ معاہدے کا ڈرافت تیار کر لیا گیاہے جو کہ محسن نقوی لے کر پارلیمنٹ سے روانہ ہو گئے ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے کچھ دیر میں مشترکہ گفتگو متوقع ہے ۔حکومت نے عمران خان سےملاقات کامطالبہ منظورکرنےکاعندیہ دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نےبھی لانگ مارچ ختم کروانےکی یقین دہانی کروائی ہے پی ٹی آئی کےپی میں آپریشن کی حمایت کرےگی اور صوبہ وفاق کےساتھ مکمل تعاون کرےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے دوران تحریک انصاف نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے فیس سیونگ مانگی اور بانی سے ملاقات کا مطالبہ دہرا دیاہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت بچانے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں اور موقف اپنایا گیا کہ ایسا کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے نفرتیں بڑھیں جس پر حکومت کی جانب سے جواب دیا گیا کہ کسی سہولت یا رعایت کیلئے پہلے لانگ مارچ ختم کرنا پڑے گا،موجودہ حالات میں کسی کو احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔حکومت کی جانب سے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان پر پی ٹی آئی کے بعض بنیادی مطالبات تسلیم کرنے کا عندیہ دیا گیاہے ۔

جواب دیں