لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے واپس آذربائیجان جانے سے انکار کردیا

لاہور(این ایل آئی)لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے واپس اپنے ملک آذربائیجان جانے سے انکار کردیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ڈیانا آذربائیجان واپسی کے لیے رات گئے ائیرپورٹ پہنچی، چیک اِن اور امیگریشن کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا اور وہ بورڈنگ کے بعد جہاز میں سوار بھی ہوگئی، تاہم کچھ دیر بعد اس نے واپس جانے سےانکار کردیا اور جہاز سے نیچے اترگئی، ڈیانا نے اصرار کیا کہ اسےآذربائیجان نہیں جانا، اسےکسی تیسرے ملک بھیج دیں۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیانا رات سے ائیر پورٹ پر موجود ہے، آذربائیجان کے سفارت خانے کو بھی بتا دیا گیا دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہےکہ لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےکیس میں مزید 3 ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نےکہا کہ آذربائیجان کی رہائشی خاتون سےاجتماعی زیادتی کےالزام میں ایک خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار ہیں جب کہ چوتھے روپوش ملزم کی تلاش جاری ہے جسےجلد گرفتار کرلیا جائےگا، گرفتار ملزموں نےاپنےجرم کا اعتراف کر لیا، جب کہ متاثرہ لڑکی اور ملزموں کےسویپ فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیےگئے ہیں۔