World
پاکستانی اور انڈین بحریہ کے جہازوں کے درمیان مبینہ ٹکر پر نئی دہلی کا احتجاج
نئی دہلی(این ایل آئی)پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز کی انڈین نیوی کے جہاز کے ساتھ مبینہ ٹکر کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے ’شدید احتجاج‘ کیا گیا ہے۔بدھ کو جاری کردہ بیان میں انڈیا کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور (چارج ڈی افیئرز) کو طلب کر کے پاکستانی بحریہ کے یونٹس کے مبینہ ’غیر پیشہ ورانہ اور ناقابلِ قبول طرزِ عمل‘ پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں بین الاقوامی سمندری حدود میں پاکستانی نیوی کا جہاز انڈین بحریہ کے ایک جہاز کے ساتھ ٹکرایا ہے۔ تاہم اس واقعے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔