Sports

عمران خان کے معاملے پر پاکستان سے بات کریں، سابق آسٹریلوی کپتانوں کا اپنی حکومت سے مطالبہ

 

سڈنی(این ایل آئی)سٹریلین کرکٹ ٹیم کے سات سابق کپتانوں نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سابق کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ جیل میں مبینہ طور پر روا رکھے جانے والے سلوک پر پاکستانی حکام سے بات کرے۔

آسٹریلیا کی نیوز ویب سائٹ کوڈ سپورٹس کے مطابق یہ خط آسٹریلیا کے سابق گریگ چیپل کی قیادت میں آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے نام لکھا گیا ہے۔

خط میں سابق آسٹریلوی کپتانوں مارک ٹیلر، سٹیو وا، این چیپل، کم ہیوز اور ایلن بارڈر کے دستخط بھی موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بیلیندا کلارک نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

خط میں عمران خان کی حراست کو ’بنیادی انسانی ہمدردی کا معاملہ‘ قرار دیتے ہوئے ان سابق کپتانوں نے واضح کیا ہے کہ وہ یہ خط ’سفارت کاروں یا سیاسی شخصیات کی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق کپتانوں کی حیثیت سے لکھ رہے ہیں جو اس معاملے پر آواز اٹھانے پر مجبور ہوئے۔‘

جواب دیں