PakistanPolitics

سہیل آفریدی کا دورہ لاہور ’دفعہ 144 کی خلاف ورزی‘ پر ایک درجن سے زیادہ کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

 

لاہور(این ایل آئی)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی لاہور میں موجودگی کے موقع پر سڑکیں بلاک کرنے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے کے الزامات پر ایک درجن سے زیادہ سیاسی کارکنان کے خلاف شہر کے دو تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کال کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے کی غرض سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں موجود ہیں۔

قلعہ گجر سنگھ اور اکبری گیٹ کے تھانوں میں درج مقدمات الزام عائد کیا گیا ہے کہ سیاسی کارکنان نے سڑک پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالا، حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود سڑک پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کی، سڑک بلاک کی اور ’پولیس پارٹی کے ساتھ گتھم گتھا‘ ہوئے۔

خیال رہے سہیل آفریدی پیر کی دوپہر قافلے کی صورت میں لاہور پہنچے تو اُن کی آمد کے موقع پر ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر سڑک کو ایک جانب سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔

جواب دیں