اسلام آباد (این ایل آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی احتجاج اور مارچ کے معاملے پر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف منسٹرز کو کہا ہے کہ احتجاجی سرگرمیوں کے لیے ریاستی مشینری یا سرکاری وسائل استعمال نہ کیے جائیں۔
عدالت کی ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں سیاسی جماعتوں کی احتجاجی سرگرمیاں دوبارہ نمایاں ہورہی ہیں۔ عدالت نے قانون اور آئینی حدود کی پابندی پر زور دیا ہے۔