PakistanPolitics

جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار

 گلگت(این ایل آئی) بلتستان اسمبلی کے حلقے جی بی 16 دیامر2 میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے جی بی دیامر میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد انتخابی نتیجہ تبدیل ہوگیا جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ 13 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دے دیے گئے۔حکام کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی گنتی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 95 کے تحت الیکشن ٹربیونل کے حکم پر کی گئی، پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں عطا اللہ نے 6 ہزار 618 جب کہ امام مالک نے 6 ہزار 605 ووٹ حاصل کی7 جون کو ہونے والے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بغیر امام مالک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جس کے بعد وہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا جس پر پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ گنتی ہوئی۔ریٹرننگ افسر نے گنتی اور جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدوار کی کامیابی کا فارم 49 جاری کردیا اور عطا اللہ کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 16 ہوگئی ہیں۔اس نتیجے کی تبدیلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 6 رہ گئی ہے۔

جواب دیں