World
سعودی تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا
ریاض (این ایل آئی)سعودی تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا سعودی عرب کی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو ڈرون حملے سے نقصان پہنچنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا جبکہ عالمی سپلائی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔