Pakistan

پنجاب اور بالائی علاقوں میں آج سے17 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور لاہور میں اربن سیلاب کا خدشہ

لاہو(این ایل آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کی پیشگوئی کردی، پنجاب اوربالائی علاقوں میں آج سے 17 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔

ین ڈی ایم اے نےمون سون کے نویں اور آخری اسپیل کا الرٹ جاری کردیا،جس کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،فیصل آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،بالائی علاقوں، کشمیر، مری اور گلیات میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں رات گئےطوفانی صورتحال پیدا ہوئی،تیزجھکڑ چلنے سےمارگلہ روڈ اور فیصل ایونیو سمیت مختلف مقامات پردرخت گر گئے،جس سےگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اسپورٹس کمپلیکس میں کنسرٹ کا اسٹیج بھی تیز ہواؤں کے باعث گر گیا۔

  • پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی،صبح سویرے اسلام آباد میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، این ڈی ایم اے نےشہریوں اور مسافروں کو موسمی پیشگوئی کے دوران محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں