Pakistan

پاکستان، آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

اسلام آباد (این ایل آئی) پاکستان اور آرمینیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ یہ اہم پیش رفت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا۔

دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے تعلیم، ثقافت، سیاحت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سفارتی تعلقات کا قیام پاکستان اور آرمینیا کے درمیان دوطرفہ روابط کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں