World

آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو نشانہ بنانے کا ایرانی دعویٰ

تہران: پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستوں پر موجود 3 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دیگر علاقوں میں 3 امریکی جہازوں کو بھی کارروائی کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے دعوے کی امریکا کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

اس سے قبل امریکی فوج نے ایرانی جزیرے خارگ کے قریب 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے امریکی بحریہ کے جہازوں پر بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے