پیوٹن سے امریکی وفد کی 3 گھنٹے طویل ملاقات
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے کریملن میں تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں یوکرین بحران کے حل اور جنگ بندی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں پیوٹن کے معاون یوری اُوشاکوف اور روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کیریل دیمتریف بھی شریک تھے۔ پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وٹکوف و کشنر کے ساتھ تعاون روس کے لیے اطمینان بخش ہے۔
روسی صدر کے مطابق انٹیلی جنس اداروں اور وزارت خارجہ کی جانب سے کیف پر حملے عارضی طور پر روکنے کی تجویز دی گئی تھی اور 5 ستمبر کی نصف شب کے بعد سے کیف پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
پیوٹن سے ملاقات سے قبل امریکی وفد نے کیریل دیمتریف کے ساتھ ساڑھے 3 گھنٹے تک ملاقات اور ظہرانے پر بات چیت کی۔ امریکی وفد روسی تجاویز لے کر آج یوکرین روانہ ہوگا۔
اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی وفد کے دورے کے دوران یوکرین کے ساتھ 3 روزہ جنگ بندی پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا ہے۔