Showbiz
سارہ جین نیڈر اور ہیلی بلز کی ڈانس پارٹنرشپ توجہ کا مرکز
امریکا: رئیلٹی ٹی وی اسٹار سارہ جین نیڈر اور ان کی ڈانس پارٹنر ہیلی بلز کو ’’ڈانسنگ ود دی اسٹارز‘‘ کے سیزن 35 کی ریہرسل کے بعد ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا۔
دونوں نے ریہرسل سے باہر نکلتے ہوئے تصاویر بنوائیں اور مسکراتے ہوئے ایک ساتھ نظر آئیں۔ نیڈر ’’لو تھائی نیڈر‘‘ کے باعث جانی جاتی ہیں۔
سارہ جین نیڈر اور ہیلی بلز اس شو کی تاریخ میں تیسری ہم جنس ڈانس جوڑی ہوں گی۔ اس سے قبل جوجو سیوا اور جینا جانسن سیزن 30، جبکہ ڈریگ پرفارمر شینجیلا اور گلیب ساوچینکو سیزن 31 میں جوڑی بنا چکے ہیں۔
نیڈر نے بلز کے ساتھ جوڑی بننے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا، جبکہ بلز نے دونوں کو ’’خوش قسمت ترین لڑکیاں‘‘ قرار دیا۔
سیزن 35 کے آغاز سے قبل اس جوڑی کی پارٹنرشپ نے خاصی توجہ حاصل کرلی ہے اور دونوں ٹائٹل کے حصول کے لیے مقابلے میں حصہ لیں گی۔