Pakistan

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت اور فیصلے

رپورٹ: مبشرحسن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے شرکت کی، اجلاس میں لاہور، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بنچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ زیر التوا مقدمات نمٹانے کی رفتار اور ضلعی عدلیہ کی کارکردگی بھی زیر غور آئیم فل کورٹ اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف عدالتی قواعد اور عدالتی تنظیم نو کی منظوری و توثیق شامل تھی،اجلاس میں جوڈیشل افسران کے بیرون ملک سفر کے لیے لازمی این او سی، ضلعی عدلیہ کے اکاؤنٹنٹس اور آڈیٹرز کی ٹرانسفر پالیسی اور لاہور ہائیکورٹ ای ایس ایس موبائل حاضری درخواست کی توثیق کے معاملات بھی زیر غور آئے،ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم، کورٹ روم نمبرز اور کام کی نوعیت کے مطابق عہدوں کی توثیق سمیت ڈویژن بنچز میں آئینی درخواستوں اور ٹیکس مقدمات کی سماعت سے متعلق امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی 11 منزلہ نئی عمارت میں قائم 26 نئی عدالتوں کا افتتاح کردیا، تقریب میںجسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس مرزا وقاص رؤف،جسٹس جواد حسن، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد امجد پرویز، جسٹس اسد علی باجوہ، جسٹس غلام سرور نہنگ ، جسٹس سید فرہاد علی شاہ و دیگران نے شرکت کی ،نئی عمارت میں گراؤنڈ فلور سمیت9 بالائی اور 2 زیرِ زمین منزلیں شامل ہیں، گراؤنڈ فلور سے چوتھی منزل تک ہر فلور پر چار، چار عدالتیں قائم کی گئی ہیں،پہلے مرحلے میں فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے ججوں کی عدالتیں نئی عمارت میں منتقل ہوں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ظلم کیا جارہا ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ،حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے ،استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو پیٹرولیم قمیتوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقد مات کی سماعت، جج ملک عابد حسین نے 8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ جبکہ 4 مقدمات میں جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر تے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےڈیوٹی جج ملک عابد حسین نے جناح ہاؤس جلائو گھیرائو کیس میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت دیدی،شاہ محمود قریشی نو مئی کے دیگر 6 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت،عدالت نے علیمہ خان، عظمی خان،اسد عمر ،فواد چوہدری ، اعظم سواتی ودیگران کی عبوری ضمانتوں میں 6 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

علیمہ خان اور عظمی خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتین سال ہو گئے ہیں ضمانت کا فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے،آپکو سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پتا ہو گا جو بانی پی ٹی آئی کے متعلق ہیں،یہاں جج لائے جاتے ہیں اور ان سے فیصلے لیے جاتے ہیں،پھر کچھ ضمیر والے ہوتے ہیں اور وہ کھڑے ہو رہے ہیں،جو ضمیر والے جج ہیں وہی پاکستان کے ہیرو ہیں،ان ججوں کو بھی نہ بھولیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دیں اور انکو ترقیاں ملیں،انکو نہیں بھلا یا جائے گا جنہوں نے آئین پاکستان کے ساتھ ظلم کیا،صرف بانی پی ٹی کے ساتھ ظلم نہیں ہو رہا بلکہ ان کے حمایتیوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ہائیکورٹ نے حکم دیا بانی کی قید تنہائی ختم کی جائے،بانی کے ساتھ ملاقاتیں بحال کی جائیں،لوگ نکلیں اور حکومت پر دبائو ڈالیں،عوام کا پریشر ہوگا ا پھر بانی کی رہائی ہو گی،یاد رکھیں بانی پی ٹی آئی نےکیا کہا ہوا ہے،بانی نے کہا ہے اپنے لیے نکلیں اور اپنی آزادی اور اپنے ملک کے لیے نکلو،بانی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، بہت سے لوگ خواہشمند ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نہ نکلے،یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے خواب دیکھ رہے ہیں چئیرمین شپ کا،عوام نے کب تک یہ ظلم برداشت کرنا ہے،حکومت اور چور فکر کریں عوام کا کتنا غصہ ہے جو 27 ستمبر کو نکلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے