Sports

جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی فاتحانہ شروعات

چین: چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں نے اپنے افتتاحی میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔

ویمنز جونیئر ٹیم نے چیلنجرز پول میں ہانگ کانگ چائنا کو 2-0 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول شارقہ نے کیے۔

دوسری جانب مینز جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے قازقستان کو 15-0 سے آؤٹ کلاس کردیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا عبدالسميع اور رانا ولید نے ہیٹ ٹرکس سمیت 4،4 گول کیے۔

ندیم خان نے 2 جبکہ بشارات علی، غلام مصطفیٰ، علی انصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے