World
یمن میں حوثیوں اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں، 120 سے زائد ہلاکتیں
صنعا: یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اور حکومتی فوج کے درمیان بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں کے قریب شدید جھڑپوں میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں حکومتی فورسز کے 24 اہلکار جبکہ تعیز میں 15 اہلکار مارے گئے۔ یمنی فوج کی کارروائیوں میں 42 حوثی جنگجو بھی ہلاک ہوئے، جبکہ مجموعی ہلاکتیں 120 سے زائد بتائی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں اور تعیز کے اطراف حملوں کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔ انصار اللہ نے یمنی فوج کے ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے۔
یمنی حکومتی فوجی ذرائع کے مطابق حوثی کئی ہفتوں سے اہم بندرگاہی شہر موخا کو دیگر حکومتی علاقوں سے کاٹنے اور آبنائے باب المندب سے ملحقہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔