World
بختاور بھٹو زرداری بچوں اور شوہر کے ہمراہ لندن پہنچ گئیں
لندن: صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اپنے بچوں اور شوہر محمود چودھری کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گی۔
دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی لندن پہنچنے کا امکان ہے۔