Uncategorized

ایس این جی کلچرل سوسائٹی کی ”ایک شام وطن کے نام“ ملی نغموں کی برسات

ڈاکٹر محمد جواد نے صدارت کی، استاد شفقت حسین مہمان خصوصی، میزبان ایم ڈی عامر طفیل تھے

لاہور(شہزاد فراموش) سوئی ناردرن گیس کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام ”ایک شام وطن کے نام“ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ملی نغمے گائے گئے اور اس ادارہ کے بچوں کی وطن کے حوالے سے مصوری کی نمائش بھی کی گئی۔صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد نے کی جب کہ نامور موسیقار اور گلوکار استاد شفقت حسین مہمان خصوصی تھے۔سٹیج پر ان دونوں شخصیات کے ساتھ مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز ثاقب ارباب، سینئر جنرل مینجرفرخ مجید اور میاں قیصر یعقوب بھی موجود تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرمد بشیر نے نبھائے۔صاحب صدارت گلے کی خرابی کی وجہ سے نہ گا سکے مگر انہوں نے میوزک کے حوالے سے شاندار گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مدت ہوئی ہمارے ہاں کوئی نئی دھن نہیں بنی، ایسے اداروں میں میوزک بجنا خوش آئند ہے۔انہوں نے لیونارڈ برنسٹن کی بات کا حوالہ دیا کہ افراتفری میں کائنات کا نام مو سیقی ہے۔

استاد شفقت حسین نے ملی نغمہ”ایہ دھرتی میرا سونا یارو“ گا کر سماء باندھ دیا۔تقریب میں ادارہ کے مختلف دفاتر سے تشریف لائے شوقیہ گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا۔جن میں عرفان شاہ، فرحت عباس، آفتاب قمر، عمر فراز، ثاقب رضا، اسد لطیف نے میوزک پر ملی نغمے سنائے۔ ڈرم پلئیر وکی نے سولو پرفارمنس بھی دی۔عبد الغفار اور ارشد عزیز نے شاعری سنا کر دلوں کو مسخر کیا۔

آخر میں ایم ڈی عامر طفیل نے مہمانوں کو پھول اور شیلڈز پیش کیں، مصور بچوں کو بھی انعامات دیئے گئے۔ ڈی ایم ڈی اور جنرل مینجر نے باقی مہمانوں اور گلوکاروں کو صدر اور مہمان خصوصی نے شیلڈز پیش کیں۔گلوکاروں کو صدر اور مہمان خصوصی نے اپنے ہاتھوں سے شیلڈیں پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے