crime
ٹک ٹاکر عائشہ جٹ مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
لاہور(ابوغازی) سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی، تاہم ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی ٹریننگ کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔
رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان پر آج فردِ جرم عائد کی جانی تھی، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے کیس کی سماعت کی۔ تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔
مقدمے میں رجب بٹ، سلمان حیدر، عبدالرحمان، جہانگیر اور جواد ملزمان نامزد ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔