World
امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی شروع کردی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد اردن میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران امریکی حملوں کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دے گا اور امریکی مفادات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز پر ایران اپنی گرفت مزید مضبوط کرے گا۔
ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست فوجی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔