Sports

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

لندن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے شرکت کی۔

عشائیے کے دوران محسن نقوی کو قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق مختلف سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ملاقات کے لیے آئے ہیں اور سوالات کے جواب نہیں دے سکتے۔

جواب دیں