PoliticsWorld

ایران کا امریکی حملوں کا کئی گنا زیادہ شدت سے جواب دینے کا اعلان

تہران: ایران نے امریکی حملوں کا کئی گنا زیادہ شدت سے جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے حملوں کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور مفادات ایرانی کارروائیوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں واقع جیرفت ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے بعد ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز کی سمت مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث خطے میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے