Pakistan

نوجوانوں کو جدید معیشت کے لیے تیار کرنا سندھ حکومت کا ہدف ہے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید معیشت کے تقاضوں کے لیے تیار کرنا صوبائی حکومت کا بنیادی ہدف ہے۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ’آئی ورک فار سندھ‘ نوجوانوں کے لیے مکمل ڈیجیٹل کیریئر ایکو سسٹم بن چکا ہے، جہاں روزگار اور تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورٹل پر فعال ملازمتوں کے مواقع کی تعداد 19 ہزار 973 ہوگئی ہے، جبکہ نوجوانوں کو جدید معیشت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ 4 لاکھ 57 ہزار سے زائد جاب اپلیکیشنز نوجوانوں کی عملی شمولیت کا ثبوت ہیں، جبکہ ’لرن اینڈ ارن‘ پروگرام کے تحت کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہزار 270 تک پہنچ گئی ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق نوجوانوں کو 1200 سے زائد بین الاقوامی کورسز کے ذریعے جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا عزم ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے صرف روایتی دفاتر تک محدود نہ رہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بھی روزگار کے مواقع میسر ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے