Pakistan

پمز واقعہ: بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارۂ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز واقعے کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارۂ خدمت دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق نرس رضیہ نورین کے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کی جانب سے غیر معمولی ذمہ داری اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر انہیں سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فرض شناس اور بہادر افراد کی جتنی بھی ستائش کی جائے، کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے