بلاول بھٹو کی شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی۔
اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو نے کسی غیر ملکی لڑکی سے شادی کرلی ہے، جس کے بعد مختلف صارفین کی جانب سے اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔
بعض صارفین نے بلاول بھٹو کے خاندان کے دیگر افراد، بشمول مرتضیٰ بھٹو، شاہ نواز بھٹو اور فاطمہ بھٹو کی غیر ملکی افراد سے شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بھی مختلف دعوے کیے۔
افواہوں کے پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا، تاہم مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر تردید کردی گئی ہے۔