Showbiz

180 فلمیں فلاپ ہونے کے باوجود متھن چکرورتی کا اسٹارڈم برقرار

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک ایسا اداکار بھی ہے جس کے کیریئر میں تقریباً 180 فلمیں فلاپ یا باکس آفس پر ناکام رہیں، لیکن اس کے باوجود وہ بالی ووڈ کے مقبول ترین اور معزز فنکاروں میں شمار ہوتا ہے۔

یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ متھن چکرورتی ہیں، جنہوں نے فلم ’ڈسکو ڈانسر‘ سے 1980 کی دہائی میں نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن چکرورتی کے فلمی کیریئر میں تقریباً 180 فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوئیں، جسے بھارتی سینما کے ایک منفرد اور ناپسندیدہ ریکارڈ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ تقریباً تین دہائیوں کے دوران متھن نے بطور سولو ہیرو کوئی بڑی ہٹ فلم نہیں دی، تاہم ملٹی اسٹارر فلموں میں ان کے کردار شائقین کی توجہ حاصل کرتے رہے اور کئی فلمیں کامیاب بھی ہوئیں۔

متعدد فلموں کی ناکامی کے باوجود متھن چکرورتی کی مقبولیت اور اسٹارڈم میں نمایاں کمی نہیں آئی۔ ان کے مخصوص انداز، رقص اور اداکاری نے انہیں بھارتی فلم شائقین میں ایک منفرد مقام دلایا۔

متھن چکرورتی نے اپنے طویل فلمی سفر کے دوران متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا اور انہیں بھارتی سینما کے اہم اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یوں ان کے کیریئر کی تقریباً 180 ناکام فلموں کا ریکارڈ ایک طرف، لیکن کئی دہائیوں پر محیط مقبولیت اور مداحوں کی بڑی تعداد آج بھی ان کے اسٹارڈم کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے