Sports
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بادشاہ چارلس سے ملاقات، خصوصی بیٹ کا تحفہ
لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور انہیں کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ بطور تحفہ پیش کیا۔
پاکستانی ٹیم کی بادشاہ چارلس سے ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں بادشاہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کی جانب سے بادشاہ چارلس کو کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ پیش کیا گیا، جو کپتان بابر اعظم نے پیش کیا۔
بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے دریافت کیا کہ آیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے؟ جس پر پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔