ڈی ایم ڈی واسا حافظ اعجاز رسول 34 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے

لاہور(عمران اسلم)واسا کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو حافظ اعجاز رسول 34 سالہ طویل سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں واسا ہیڈ آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اور ایم ڈی واسا نے حافظ اعجاز رسول کی بہترین اور قابلِ قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ پیش کی۔
وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد نے حافظ اعجاز رسول کے لیے مستقبل میں کامیابی، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے کہا کہ حافظ اعجاز رسول ایک محنتی اور جانفشاں افسر رہے ہیں، جنہوں نے ادارے کی بہتری کے لیے ہمیشہ ایمانداری، دیانت داری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔
اس موقع پر حافظ اعجاز رسول نے وائس چیئرمین واسا، ایم ڈی واسا اور دیگر افسران کی جانب سے دی جانے والی محبت، عزت افزائی اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔