Business

پیٹرول 77 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے