Business
پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 7 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔