Business
بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق ستمبر کے بجلی بلوں میں ہوگا۔ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔
اسی طرح اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جس کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک ہوگا۔
نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔