Business

نیدرلینڈز نے 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل کردیا

نیدرلینڈز کے مرکزی بینک (DNB) نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے پیش نظر اپنے سونے کے ذخائر میں سے 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل کردیا۔

ڈچ مرکزی بینک کے مطابق نیویارک اور اوٹاوا کے مقابلے میں لندن میں رکھے گئے سونے کے ذخائر کی خرید و فروخت اور تجارت زیادہ آسانی سے کی جا سکتی ہے۔

بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے اختتام پر نیدرلینڈز کے پاس 612.4 ٹن سونے کے ذخائر موجود تھے جن کی مجموعی مالیت 72.2 ارب یورو تھی۔ منتقلی سے قبل نیدرلینڈز کے مجموعی سونے کا 31.3 فیصد نیویارک اور 19.7 فیصد اوٹاوا میں رکھا گیا تھا۔

تازہ منتقلی کے بعد امریکا اور کینیڈا، دونوں میں نیدرلینڈز کے سونے کے ذخائر کا حصہ 18.5 فیصد رہ گیا ہے، جبکہ لندن میں موجود سونے کا حصہ 18.1 فیصد سے بڑھ کر 32.1 فیصد ہوگیا ہے۔ نیدرلینڈز میں موجود سونے کا حصہ 30.8 فیصد ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق منتقلی کا عمل سونے کی خرید و فروخت اور براہ راست منتقلی دونوں کے ذریعے مکمل کیا گیا۔ امریکا اور کینیڈا سے 27 ٹن سے زائد سونا پہلے ڈچ شہر زیسٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے تقریباً اتنی ہی مقدار لندن منتقل کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے