Showbiz

نامناسب بول اور دھن والے کئی گانے گانے سے انکار کیا، شریا گھوشل

ممبئی: معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ایسے کئی گانے گانے سے انکار کیا جن کے بول، دھن یا گانے کا انداز انہیں نامناسب یا حد سے زیادہ فحش محسوس ہوا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شریا گھوشل نے کہا کہ کسی گانے کے انتخاب میں صرف بول ہی نہیں بلکہ کمپوزیشن اور اسے گانے کے انداز کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق بعض ایسے گانے بھی تھے جو بعد میں بہت مقبول ہوئے اور اچھا بزنس کیا، تاہم انہوں نے انہیں گانے سے انکار کردیا۔

42 سالہ شریا گھوشل نے 16 برس کی عمر میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’دیوداس‘ سے پلے بیک سنگر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے پانچ گانے گائے۔ بعد ازاں انہوں نے مختلف بھارتی زبانوں میں متعدد مقبول گانے گائے۔

ان کے معروف گانوں میں ’یہ عشق ہے‘، ’منوا لاگے‘، ’سن رہا ہے‘، ’ساتھیا‘، ’اگر تم مل جاؤ‘، ’دیوانی مستانی‘ اور ’چکنی چمیلی‘ شامل ہیں۔

شریا گھوشل کو موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں متعدد اعزازات مل چکے ہیں، جن میں نیشنل فلم ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے