Politics
بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو لاڑکانہ آمد پر خیرمقدم
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو شہدا کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔
بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سندھ کے دورے کے بقیہ مرحلے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر ہمیں رواداری، احترام اور بقائے باہمی کی سیاست کی طرف واپس آنا ہوگا۔