Politics
نئے صوبے لسانی نہیں، انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، اویس لغاری
اسلام آباد(ہم شہری) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئے صوبے لسانیت یا قومیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کا سرائیکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ اپنی جماعت میں نئے صوبوں کے معاملے پر بات کریں گے تاکہ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کیا جاسکے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اگر دیگر صوبوں میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بات ہو رہی ہے تو اسے بھی قومی بحث کا حصہ بنانے میں کوئی حرج نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے وہاں کے عوام سے شفاف طریقے سے رائے لی جانی چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔