World
برطانوی بادشاہ چارلس کی محسن نقوی سے ملاقات، کرکٹ اور انسدادِ دہشتگردی پر گفتگو
لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کی، جس میں کرکٹ سمیت پاکستان میں انسدادِ دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
پاکستانی ٹیم کی شاہ چارلس سے یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں برطانوی بادشاہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ چارلس اور محسن نقوی کے درمیان کرکٹ اور پاکستان میں انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
برطانوی بادشاہ نے پاکستان میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔