Politics

نئے صوبوں پر پارلیمنٹ، کابینہ یا ن لیگ میں کوئی بات نہیں ہوئی، کھیئل داس

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، کابینہ اور مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نئے صوبوں کے قیام پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

کھیئل داس کوہستانی نے سندھ کی تقسیم کی مخالفت کی۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ محسن نقوی کی جانب سے انتظامی یونٹس کی بات کے بعد معاملہ کابینہ میں زیر بحث لایا جانا چاہیے تھا۔

ایم کیو ایم کی رہنما آسیہ اسحاق نے کہا کہ ان کی جماعت سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ عوام کی زندگی بہتر بنانے کی بات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے