World
بلاول بھٹو پیرس سے لندن پہنچ گئے، زرداری خاندان کا ایک ہفتے قیام کا امکان
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کے بعد پیرس گئے تھے، جہاں مختصر قیام کے بعد آج شام لندن پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری بھی شوہر اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔ بلاول اور بختاور بھٹو لندن میں اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی بھی چند روز میں لندن آمد متوقع ہے، جبکہ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے۔