Politics

نئے صوبوں پر بات قبل از وقت ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (ہم شہری) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ اس وقت نئے صوبوں کے قیام پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

رانا ثناء اللہ نے سندھ اسمبلی میں ہونے والی تقاریر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر پیدا کی گئی حدت اور شدت بلاجواز تھی، جبکہ سندھ اسمبلی میں قومی اسمبلی کو بھی غیر ضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم پیپلزپارٹی کی سیاست کے لیے اہم معاملہ ہے اور پارٹی سیاسی فائدے کے لیے قراردادیں اور تقاریر کررہی ہے۔ ان کے مطابق جب وقت آئے گا تو مسلم لیگ ن نئے صوبوں کے معاملے پر اپنی واضح پوزیشن لے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم بھی پارلیمنٹ سے ہی شروع ہوگا۔ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر تمام متعلقہ فریقوں سے بات چیت کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینال کے معاملے پر بھی سندھ میں احتجاج ہوا، تاہم وفاق اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ معاملات طے کیے گئے۔ ان کے بقول صوبوں کے معاملے پر فی الحال کسی فریق کو اتنا سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے