World

شمالی قبرص کے قریب کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک، 23 لاپتا

شمالی قبرص کے ساحل کے قریب ترکیے جانے والی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 23 لاپتا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم ریسکیو کیے گئے ایک مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کشتی الٹنے سے کچھ دیر قبل اس کے اگلے حصے میں ایک زوردار دھماکا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کشتی شمالی قبرص کی ایک بندرگاہ سے ترکیے کے لیے روانہ ہوئی تھی اور ساحل سے تقریباً 6.5 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوئی۔

ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیراعظم اونال اوستل نے ترک میڈیا کو بتایا کہ کشتی میں مجموعی طور پر 267 افراد سوار تھے، جن میں سے 23 تاحال لاپتا ہیں۔

شمالی قبرص کے وزیر ٹرانسپورٹ ایرہان اریکلی کے مطابق 161 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 76 افراد بحفاظت اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے