World
ایتھنز ایئرشو میں یونانی فضائیہ کا ایف 4 فینٹم طیارہ گر کر تباہ
ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جاری ایئرشو کے دوران یونانی فضائیہ کا ایف 4 فینٹم جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں تماشائیوں کے سامنے آسمان پر سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے 11 پانی چھڑکنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سمیت 85 فائر فائٹرز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
یونانی فضائیہ کے ایک اہلکار نے حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم دو نشستوں والے طیارے میں سوار دونوں پائلٹوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ایئرشو دیکھنے والے تماشائیوں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔