بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما سے قبل ان کا بچپن کا کرش 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کرشمہ کپور کی فلم ’’جڑواں‘‘ سے خاصے متاثر ہوئے تھے اور اداکارہ کو پسند کرتے تھے۔

ویرات اور کرشمہ کے درمیان کبھی کوئی ذاتی تعلق یا ڈیٹنگ نہیں رہی، تاہم یہ قصہ مداحوں میں دلچسپی کا باعث بنا رہا ہے۔

بعد ازاں ویرات کوہلی کی ملاقات اداکارہ انوشکا شرما سے 2013 میں ایک شیمپو کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ دوستی محبت میں بدلی اور دونوں نے 2017 میں اٹلی میں نجی تقریب کے دوران شادی کرلی۔
ویرات اور انوشکا آج بھارتی کھیل اور شوبز کی معروف جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے دو بچے، بیٹی وامیکا اور بیٹا آکے ہیں۔