World

افغانستان: یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے صوبہ ہلمند میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق یونائیٹڈ فرنٹ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلمند میں طالبان کے خلاف دو کارروائیاں کی گئیں۔

گروپ کے مطابق ضلع گریشک میں طالبان کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کارروائی کے دوران 3 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے، جبکہ چوکی سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا۔

یونائیٹڈ فرنٹ نے اس سے قبل ضلع نوزاد میں بھی طالبان کی ایک چوکی پر حملے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں اس کے مطابق 6 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔

یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے ہلمند میں طالبان کے خلاف کارروائیوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم، ہلاکتوں سے متعلق ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی اور طالبان کی جانب سے ان تازہ دعوؤں پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے