Pakistan

اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی ڈاکٹر اسماء مشتاق کی لاش مل گئی

شگر: اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی پاکستانی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی لاش مل گئی ہے۔ ڈاکٹر اسماء مشتاق 21 اگست کو کیمپ تھری پر طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھیں، تاہم شدید برف باری کے باعث ان کی لاش برف تلے دب گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مقامی کوہ پیماؤں نے لاش تلاش کرلی ہے اور اسے بیس کیمپ منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلند پہاڑوں پر شام سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سرچ ٹیم لاش کے ہمراہ کیمپ ٹو پہنچ چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اگر برف باری کے باعث آپریشن میں رکاوٹ پیش نہ آئی تو ٹیم کل بیس کیمپ پہنچ جائے گی۔

ڈاکٹر اسماء مشتاق نے 7,027 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی اپنے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ سر کی تھی۔ چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے