World

صدر مملکت آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے، دو ہفتے قیام متوقع

لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے تقریباً دو ہفتے قیام کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری مختلف طبی معائنے اور میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔

صدر مملکت کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی لندن پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری تقریباً چھ برس بعد برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے