Sports

تیسرے ٹیسٹ میں ایشلے نوفکے اور مائیک ہیسن ذمہ داریاں سنبھالیں گے

لاہور(ہم شہری) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، عمر گل کی جگہ تیسرے ٹیسٹ میں بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سرفراز احمد کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

50 سالہ سابق آسٹریلوی پروفیشنل کرکٹر ایشلے نوفکے اس سے قبل پاکستان کے وائٹ بال کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے۔ سرفراز احمد اور عمر گل کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے بیک روم اسٹاف سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلے ہی 2-0 کے خسارے کا سامنا ہے۔ پہلا ٹیسٹ پاکستان ایک اننگز اور 103 رنز جبکہ دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہار چکا ہے۔ تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے