
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پلاک پنجابیوں کی مکمل ترجمانی کا ادارہ ھے تو اسکے زیر اہتمام چلنے والا ایف ایم ریڈیو بھی اسی مقصد میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ھے 95 پر چلنے والے مختلف پروگراموں میں مختلف موضوعات اور مختلف شخصیات کو پنجابی کی ترجمانی کے لیے ہمیشہ مدعو کیا جاتا ھے اور انکی بہترین باتیں کاوشیں اور پنجابی زبان اور کلچر کی بڑھوتی کے اقدامات نمایاں کیے جاتے ہیں۔ پنجاب رنگ کے مشہور پروگراموں میں سے ایک پروگرام جو خواتین کے حوالے سے مخصوص ھے جسے میزبان شمع باسط پیش کرتی ہیں اسمیں پنجابی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ اسلامیہ گریجویٹ کالج ریلوے روڈ محترمہ ڈاکٹر فوزیہ حنیف صاحبہ کو مدعو کیا گیا ان سے پنجاب کے کلچر پنجابی زبان کی زرخیزی لہجے، ثقافت لباس ،غذائیں کھانے گاؤں کی زندگی اور رہتل پر بھرپور اور جامع گفتگو ھوئی ۔۔ڈاکٹر صاحبہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پنجابی لوگ اس لیے بھی زیادہ نہیں پڑھتے کہ نوکری یا ملازمت میں دقت ھو سکتی حالانکہ مجھے دیکھیں ایک انگلش پڑھنے والا بھی اتنا ہی کما رہا ھے اور میں پنجابی پڑھ کر بھی اتنا ہی کما رہی ھوں۔ڈاکٹر صاحبہ نے اس بات پر زور دیا کہ مائیں بچوں کو مادری لسان کی تربیتی مشق کروائیں تو بچے زیادہ بہتر طریقے سے ماں بولی سیکھ سکتے اور اگر مائیں ہی انگلش یا دیگر زبانوں کو اہمیت دینگی تو بچے بالکل ہی اپنی اصل سے دور ھو جائیں گے ۔ ڈاکٹر صاحبہ نے مزید پنجابی کی خدمات کے بارے میں بتایا کہ انکی کئی کالم تحقیقی کام اور لکھتیں پنجابی زبان کے حوالے سے چھپ چکی ہیں اور ایک مزید کتاب جس میں پاکستان کے مشہور لہجوں اور زبانوں کی تحقیق شامل ھے اور یہ کیسے ایک دوسرے سے جڑی ھوئی ہیں اس کتاب میں ہمیں پڑھنے کو ملے گا جلد انشاءاللہ یہ کتاب عوام تک پہنچے گی ۔
ڈاکٹر صاحبہ اسلامیہ گریجویٹ کالج میں پنجابی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ہیں اور رواں سال بہترین استاد ھونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ پروگرام ترنجن میں انہوں نے اپنی پنجابی شاعری بھی سامعین کی پر زور فرمائش پر سنائی اور اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے صوفی شعرا کا کلام بھی سنایا بابا فرید اور بلھے شاہ کا کلام ڈاکٹر صاحبہ نے جس خاص پنجابی انداز سے پڑھا سننے والے پروگرام میں داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر صاحبہ نے پلاک کی انتظامیہ اور پنجاب رنگ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب رنگ کی پنجابی زبان اور کلچر کی خدمت کرنے پر اظہار اطمینان ظاہر کیا ۔ڈاکٹر صاحبہ نے دوبارہ بھی آنے کا وعدہ کیا ھے جیسے ہی کوئی خاص دن میلہ یا تقریب ھو گی اس حوالے سے آگاہی کے لیے ہم ڈاکٹر صاحبہ کو دوبارہ زحمت دینگے